the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔29۔دسمبر(پی ٹی آئی) آندھراپردیش ہائیکورٹ کے جج نے آج کہا ہے کہ ہائی اسکولس میں جنسی تعلیم سے بچوں کے ذہنوں میں خرابی ہورہی ہے ۔ تعلیم بالغاں پروگرام میں ہائی اسکولوں میں جنسی تعلیم (سیکس ایجوکیشن) شروع کرنے بچوں میں جبکہ ان کے ذہن متاثرہونے کی عمر میں ہوتے ہیں خراب ہورہے ہیں۔ سرپرستوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو صحیح راستے پر لائیں۔ جسٹس ایل نرسمہا ریڈی نے ان خیالات اظہار کیا۔ جسٹس نرسمہا ریڈی جو ہائیکورٹ لیگل سرویس کمیٹی کے صدرنشین بھی ہیں نے مزید کہا کہ مشترکہ خاندان کے سسٹم کے ختم ہونے سے بچوں میں عدم تحفظ کا احساس پیداد ہوگیا ہے۔ وہ جنسی ہراسانی سے بچوں کو بچانے کے ایکٹ 2012کے عنوان پر منعقدہ ایک پروگرام میں تقریر کررہے تھے۔ چیف جسٹس آندھراپردیش ہائی کورٹ کلیان جیوتی سین گپتا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کوجنسی جرائم سے بچانے کاایکٹ 2012ایک سال



قبل منظور ہوا اس پر عمل آوری کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔ گذشتہ 20سال میں دیکھاگیا ہے کہ بچوں کے جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے جسٹس سین گپتا نے کہا کہ اسے روکنے کیلئے میڈیا اور پولیس کو رول ادا کرنا ہوگا۔ بچوں کو جنسی ہراسانی اور استحصال کی اطلاعات اسکولوں‘ شہری علاقوں ‘ دواخانوں دیگر عوام مقامات سے ملتی ہیں اس کے خلاف فوری کارروائی سے اسے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کیلئے ضروری ہے کہ وہ تمام حقائق کے مستند ہونے پر ہی واقعہ کی رپورٹ شائع کرے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر پی پرشاد راؤ نے کہا کہ الگ الگ خاندانوں کے ابھرنے سے ایسی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں پر توجہ دینے اچھا وقت نہیں دے سکتے۔ وہ (سرپرست) اپنی ذمہ داریاں گھریلوملازمہ یا وارڈن کو دیتے ہیں۔ ٹی وی ‘ سنیما‘ انٹرنٹ اور موبائیل فونس کی فراہمی سے بچوں کا رویہ بری طرح متاثر ہوتاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.